کراچی،سندھ یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس

ڈی آئی جی حیدرآباد کو تفصیلی انکوائری کا حکم

پیر 2 جنوری 2017 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا/ میڈیا پر سندھ یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد کو تفصیلی انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی جامشورو اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر کرائم سین پر دستیاب تمام شواہد اور طلباء کے بیانات کی روشنی میں تمام تر حقائق سامنے لائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کے حوالے سے تمام تر تفصیلات برائے ملاحظہ و مذید ضروری کاروائی جلد ارسال کی جائے ۔#

متعلقہ عنوان :