منشیات کے عادی افراد کے علاج میںہرممکن تعاون کیاجائے‘ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور اس مکرو دھندہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

منگل 3 جنوری 2017 12:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبرنے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے مفت علاج اوربحالی کے لئے سرکاری بنیادی ورورل ہیلتھ سینٹرزپرغیرسرکاری شہری تنظیموں کی معاونت سے مزید ماڈل وارڈ بنائے جائیں اورمنشیات کے عادی افراد کاریکارڈ مرتب کر کے ان کے خاندان سے رابطے کیئے جائیں،یہ بات ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبر نے اینٹی نارکوٹیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوئٹر آفیسر محمد منیر ،ایس این اے شہزاد خلیل ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خالد ، ڈی او زراعت شاہد بخاری ،نائب تحصیلدار بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبرنے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج میںہرممکن تعاون کیاجائے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور اس مکرو دھندہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں لیکچر اور سیمینارز منعقد کر ئوائے جائیں،ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبرنے مزید کہاکہ نو جوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے کھیلوںکے میدان آباد کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :