وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پرپاپندی عائد کردی
سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور اسکے ذریعے ہم ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اس لئے اس سے بھرپور استفادے کے لئے تیاری لازمی ہے دورہ چین کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلے ، تربیت اور چینی زبان سیکھنے کے لئے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں،پرویزخٹک
منگل 3 جنوری 2017 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے سی پیک کے تناظر میں تعلیم کے شعبے میں خامیوں کو دور کرکے نوجوانوں کو صوبے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری صلاحیتوں کی آزمائش ہے کہ ہم اس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ چین کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلے ، تربیت اور چینی زبان سیکھنے کے لئے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں صنعتوں اور سی پیک کے منصوبوں کے لئے درکار ہنرمند افراد تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی سی پیک کی سرگرمیوں کے نگران ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال مارچ میں بیجنگ میں سی پیک کی تیاریوں کے بارے میں بھرپور نمائش کی جائے گی۔ صوبہ بھر کے کالجوں میں بی ایس کلاسوں کے اجراء کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے موثر منصوبہ بندی کرنیکی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 38کالجوں میں اس سال جون کے آخر تک جبکہ بقیہ کالجوں میں دو مرحلوں میں بی ایس کلاسیں شروع کی جائیں گی۔انہوں نے بی ایس کلاسوں کو مؤثر انداز میں پڑھانے کے لئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے مارکیٹ سے باصلاحیت اساتذہ بھرتی کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے کالجوں کو خود مختاری دی جائے گی تاکہ وہ خود اپنے فیصلے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کالجوں کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور انکی ترقی انکی کارکردگی سے منسلک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اساتذہ کے تبادلے نہیں ہونگے جبکہ معمول کے تبادلے گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی ہونگے۔ اسی طرح صحت کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں کے لئے آلات وغیرہ کی خریداری کے لئے خاطر خواہ فنڈمہیا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں مرمتی کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ صحت کے اداروں کو خود مختاری دینے کے بعد صحت کے شعبے میں تبادلوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتالوں کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے صحت کی سہولیات تک رسائی آسان بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ غیر مؤثر کارکردگی کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیمیں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہیلتھ انشورنس کارڈ سرکاری ملازمین تک وسیع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے قانون اور ضوابط کو عوامی فلاح کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کی ہدایت کی تاکہ عوامی توقعات کو پورا کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.