تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:48

سکھر۔7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، تاجروںکے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہی ہمیں تنخواہیں ملتی ہیں ہماری اولین ترجیح ہے کہ شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھ کر بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے تاجروں، دکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی غلام شبیر بھٹو، صدر حاجی محمد جاوید میمن، سینئر نائب صدر بابو عبدالکریم، جنرل سیکریٹری ذاکر بندھانی، نائب صدر استاد محمد حنیف، جوائنٹ سکریٹری سعید احمد، خزانچی عمران اللہ، شریف خان سمیت ورکنگ کمیٹی کے ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ایس ایس پی سکھر نے مذید کہا کہ گزشتہ دنوں صرافہ بازار میں فراڈ کے ذریعے خواتین کی جانب سے ہونیوالی چوری کی وارداتوں پر پولیس کام کر رہی ہے،جلد گرفتار کر کے تاجروں کی امانتیں ان کے حوالے کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپولیس کا رویہ عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کسی بھی تاجر، دکاندار سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہے تو وہ رابطہ کر کے اپنا مسئلہ حل کراسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں سکھر میں امن وا مان کی صورتحال بہتر ہے، شہر سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :