جہلم: کار اور وین میں تصادم ، 13افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 16:12

جہلم: کار اور وین میں تصادم ، 13افراد جاں بحق

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2017ء) جہلم میں کار اور مسافر گاڑی میں تصادم سے 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق گاڑیوں میں تصادم جی ٹی روڈ پر اس وقت ہوا، جب ایک بے قابو کار سے وین سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دینہ سے اسلام آباد کی جانب جانے والی کار کا ٹائر پیرسہاو کے قریب اچانک پھٹ گیا، جس کے بعد ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ مرکزی شاہراہ پر الٹ گئی، اس کے پیچھے ہی تیز رفتار وین آ رہی تھی جو اس کار پر چڑھ گئی۔

مسافر وین جہلم سے راولپنڈی جا رہی تھی، جبکہ اس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت سوار تھی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں جبکہ دیگر اداروں کو بھی مطلع کر دیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو دینہ کے ساتھ ساتھ جہلم کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔