اسلام آباد: تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو والدین سمیت بازیا ب کرا لیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 18:56

اسلام آباد: تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو والدین سمیت بازیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2017ء) تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو والدین سمیت بازیا ب کرا لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق طیبہ اور والدین کو بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ طیبہ کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بازیاب کرایا۔

(جاری ہے)

طیبہ اور والدین کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا۔طیبہ کو کل سپریم کورٹ میں‌پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سول جج کی اہلیہ پر ملازمہ طیبہ پر تشدد کا الزام تھا اور مقامی عدالت میں صلح نامے کے بعد سپریم کورٹ نے اس واقعہ کو نوٹس لیا تھا اور پیر کو خادمہ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جبکہ اس دوران طیبہ اور والدین کا کچھ علم نہیں تھا۔