بچے کی پیدائش کے بعد جو روٹ رواں ہفتے ٹیم کو جوائن کر لیں گے، انگلش بورڈ

پیر 9 جنوری 2017 22:39

بچے کی پیدائش کے بعد جو روٹ رواں ہفتے ٹیم کو جوائن کر لیں گے، انگلش بورڈ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ بچے کی پیدائش کے بعد رواں ہفتے بھارت میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جو روٹ نے بچے کی پیدائش کے بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ رواں ہفتے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

جو روٹ اس وقت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سب سے اہم بلے باز ہیں اور وہ عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ وہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں پہنچ سکے تاہم ان کی (کل) بدھ کو بھارت روانگی متوقع ہے، انگلش ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلے گی اور انگلینڈ بورڈ پر امید ہے کہ جو روٹ دوسرے وارم اپ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔