النافع ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث کے طالب علموں میں قرآن پاک تقسیم

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمودسومرونے ایک تقریب میں النافع ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث کے طالب علموں میں قرآن پاک تقسیم کیے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ا س موقع پر النافع ٹرسٹ کے چیئرمین مفتی رضوان موٹلانی نے بتایاکہ الحمداللہ اب تک 25000 ہزار سے زائد قرآن پاک کے نسخے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مولانا ناصرمحمود سومرو ،مفتی عزیز اللہ ہاشمی ،مولانا خلیل عباسی، مولانا طاہر سومرو ،مولانا طارق سومرو ودیگر حضرات شریک تھے۔