سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرٹیکل 61،62 سے متعلق آبزرویشن واپس لے لی، اپنے الفاظ پر ندامت ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 جنوری 2017 10:01

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرٹیکل ..

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان،سراج الحق ،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ سماعت شروع ہوتے ہی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید نے کہا کہ میراخیال ہے آرٹیکل 61،62 سے متعلق آبزرویشن نہیں دینی چاہیے تھی۔ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں،اپنے الفاظ پر ندامت ہے۔