انڈس موٹرز نے ٹوئٹا کرولا کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں جلد پیش کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 جنوری 2017 22:32

انڈس موٹرز نے ٹوئٹا کرولا کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں جلد پیش کرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2017ء) انڈس موٹرز نے ٹوئٹا کرولا کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں جلد پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انڈس موٹرز پاکستان میں ٹوئٹا کرولا کا جدید ماڈل جلد ہی پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنے جا رہی ہے۔ تاہم ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب انڈس موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی ٹوئٹا کرولا کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر یہ گاڑی پاکستان میں رواں برس کے آخر میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹوئٹا کی جانب سے دنیا بھر میں اس گاڑی کو فروخت کیلئے پیش کیا جا چکا ہے۔ تاہم پاکستان میں ٹوئٹا کا کوئی بھی عالمی سطح پر فروخت ہونے والا ماڈل 8 سے 9 ماہ بعد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ ٹوئٹا کے نئے ماڈل کی تصاویر ملاحظہ کیجیے:

ٹوئٹا کرولا کا نیا ماڈل پاکستان میں پیش کرنے کی تیاریاں

متعلقہ عنوان :