سکولوں میں جا کر معیار تعلیم کا خود جائزہ لوں گا، وزیراعظم نواز شریف
بدھ 11 جنوری 2017 11:58
(جاری ہے)
بچے پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں۔ ہم نے پاکستان کے لئے جو کیا بچے اس سے سو گنا زیادہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکولوں میں تعلیم کا معیار بہت اعلیٰ ہونا چاہیئے ۔ پڑھ لکھ کر جب بچے کسی منصب پر پہنچیں تو انہیں کرسی پر بیٹھنے کا مزہ آئے گا۔ ہم اور آپ ایسا خوبصورت پاکستان بنائیں گے کہ اس کی خدمت پر آپ کو فخر کہوگا۔ بسوں کی فراہمی سے بچوں کے والدین کی پریشانی ختم ہوجائے گی۔ سکولوں کی عمارتیں خوبصورت اور ماحول بہترین ہونا چاہئے۔ نواز شریف نے کہا کہ بچوں کے داخلوں اور اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہئیں۔ باقی ایک سو تیس بسیں بھی جلد سکولوں کو فراہم کی جائیں گی۔ 422سکولوں کے لئے 422 بسیں ہونی چاہئیں۔ اسلام آباد تعلیم کے لحاظ سے ایک ماڈل شہر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میئر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد شہر کی شاہرائیں‘ گلیاں اور سٹریٹ لائٹس بہترین بنائیں۔ آنے والے وقت میں اسلام آباد دنیا کا خوبصورت ترین شہر ہوگا۔ مریم نواز نونہالوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ بچے نواز شریف کے دل کی دھڑکن ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہسکولوں میں جا کر معیار تعلیم کا خود جائزہ لوں گا۔ دعا گو ہوں کہ الله تعالیٰ سب کو پاکستان کی خدمت کی توفیق دے۔ وزیراعظم نے مختلف سکولوں کے بچوں کو بسوں کی چابیاں دیں اور ماڈل بس کا کیک کاٹا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سکول بس میں بیٹھ کر بس کا معائنہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.