جاپانی قونصل جنرل کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ
پاکستان میں حالات بہتر ہیں ، جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں ، توشی کازو ایسو مورا پاک جاپان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جیٹرو کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، قونصل جنرل دونوں ممالک کے مابین تجارتی و صنعتی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے جس کے بے پناہ مواقع بھی موجود ہیں، صدر کاٹی
بدھ 11 جنوری 2017 21:37
(جاری ہے)
مسعود نقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و صنعتی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے جس کے بے پناہ مواقع بھی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کاٹی کے فورم سے پاک جاپان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مسعود نقی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جاپان صنعتی ٹیکنالوجی اور شہر کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ اس موقع پر کاٹی کے ارکان نے پاکستان کے صنعتی شعبے میں جاپان کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اور دو طرفہ تجارت کے فروغ سے متعلق تجاویز بھی دیں۔ جاپانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 2002کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے جاپانی کمپنیوں نے خطے کے دیگر ممالک کی جانب رُخ کیا، لیکن گذشتہ چند برسوں میں آنے والی بہتری کے باعث پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ حالات میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر جاپانی صنعت کار اور سرمایہ کار پاکستان کا رُخ کریں گے۔ قبل ازیں کاٹی کے سینیر نائب صدر غضنفر علی خان، نائب صدر عمر ریحان، زبیر چھایا، گلزار فیروز اور کاٹی کے دیگر عہدے داران و ارکان نے جاپانی قونصل جنرل کو پاک جاپان تجارتی تعلقات میں فروغ کے لیے تجاویز سے آگاہ کیا۔ حاضرین نے معزز مہمان کی رواں اردو پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسے دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کے لیے نیک شگون قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.