وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکسٹائل پیکیج انتہائی بروقت اور انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر فیصل آباد چیمبر
بدھ 11 جنوری 2017 23:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس ٹیکسٹائل پیکیج سے برآمدات کو بڑھانے میں خاصی مدد ملے گی تاہم حکومت کو میڈ اپس کی طرح پروسیسڈ فیبرکس پر بھی 4 کی بجائے 6 فیصد ری بیٹ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹر ز کو ری بیٹ کا فیصلہ اچھا اقدام ہے لیکن گرے یارن، یارن اور گرے کاٹن کی برآمد کی صرف اس وقت اجازت نہ دی جائے جب تک ملکی ضروریات کو پورا نہ کر لیا جائے۔
انہوں کہا کہ اس طرح ان اشیاء پر ری بیٹ کو بھی واضح طور پر ملکی ضروریات سے مشروط کیا جائے۔ انجینئر محمد سعید شیخ نے کاٹن اور یارن کی درآمد کی اجازت کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے ملک میں اس اہم خام مال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی اور اس سے مقامی منڈی میں ان کے ریٹ بھی کم ہونگے۔ مزید برآں ان سے تیارہونے والے برآمدی مال کے بہتر ریٹ ملنے سے ملک و وقوم کو بھی فائدہ ہوگا۔ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر تجارت خرم دستگیر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے اس مطالبہ کو ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ برآمدکنندگان کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے بقیہ ری فنڈ کو فوری طور پر ادا کیا جائے تا کہ انہیں برآمدی مال تیار کرنے کے سلسلہ میں مالی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ ری بیٹ کے کیسوں کو بھی جلد پروسیس کرکے ان کی فوری ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.