حکمران غریب مکائو پالیسی پر کوشاں ہیں ،ملک کو ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میںدھکیل دیا ‘ مخدوم احمد محمود
ملک میں بجلی کا شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے ،حکمران اپنے کمیشن کی وصولی کیلئے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں ‘ صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب
جمعرات 12 جنوری 2017 14:31
(جاری ہے)
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ قوم کو میٹرو منصوبوں کی نہیں بجلی اور گیس کی ضرورت ہے ملک میں بجلی کا شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے مگر حکمران اپنے کمیشن کی وصولی کے لئے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں آبی ذخائر کی تعمیر سے ملکی ترقی کے دعوئوں کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اراکین پارلیمنٹ سمیت تاجروں ، صنعت کاروں ، جاگیر داروں اور تما م بڑے طبقات کو گران قدر مراعات اور سہولتیں دینے کے واضح اشارے دے رہی ہے مگر ملک کے 95%انتہائی غریب اور سفید پوش عوام کو 30سال سے بڑھی ہوئی جان لیوا اور انتہائی شدید مہنگائی سے تحفظ دلانے کے لئے ابھی تک کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ 30سالوں کی طرح غریب عوام کوحسب معمول خزانہ خالی ہے یا حالات خراب ہیں کہ روائتی بہانے بازی سے ناصرف برائے نام ریلیف پرٹرخانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیکسوں کی مد میں 500ارب سے زائد کے اضافے اور کئی ہزار ارب روپے کی سبسڈی کے خاتمے میں غریب عوام کے لئے پہلے سے شدت اختیار کئے ہوئے مسائل و مصائب میں مزید سنگینی کے ا ضافے کا اہتمام کررہی ہے۔لہذا ملک کے غریب عوام جان لیوا مہنگائی سے ریلیف کا اپنا آئینی قانونی اور اخلاقی حق لینے کے لئے سڑکوں پر آٰنے کی تیاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس صورت حال سے بچنا چاہتی ہے تو اسے سابقہ حکومت کی طرح این ایف سی ایوارڈ کا اور صوبائی ایوارڈ کا اعلان سرکاری ملازمین ، پینشنر، کسانوں اور عام آدمی کے معاوضوںاور سہولتوں میں پارلیمنٹیرین کے اضافوں کے تناسب سے اضافہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ کرپشن بے روزگاری نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہیں۔پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کے بغیر ترقی اور خوشحالی نہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو دنیا کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کررہا ہے وزیر اعظم کو ملکی ترقی کے ثمرات کو خود اپنے خاندان اور پارٹی حواریوں تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے غریب عوام کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.