آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کریگی،وزیراعظم نوازشریف
کچھ سیاستدان جھوٹبولتے ہیں بلکہ بلاناغہ بولتے ہیں،گوشت کابھی ناغہ ہوتاہے لیکن یہ ناغہ نہیںکرتے،بجلی کےبحران پرقابوپالیا،2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی،ملک سے دہشتگردی کاجن بھی ختم کردیا،جھوٹ بولنے والوں سے کہتاہوں ترقی کاراستہ مت روکیں۔وزیراعظم کاصحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سےخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جنوری 2017 16:49
نارووال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری2017ء) :وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کریگی،بجلی کابحران پرقابوپالیا،2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی،ملک سے دہشتگردی کاجن بھی ختم کردیاہے،کچھ سیاستدان جھوٹبولتے ہیں بلکہ بلاناغہ جھوٹبولتے ہیں،گوشت کابھی ناغہ ہوتاہے لیکن یہ جھوٹبولنے کاناغہ نہیںکرتے،ان سے کہتاہوںکہ ترقی کاراستہ مت روکو۔
انہوں نے صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیک مقصد کیلئے نارووال آنے پر بہت خوش ہیں، پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی صحت پروگرام کا اجراء ایک بڑے مقصد کے تحت شروع کیا گیا اور نارووال میں ا یک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاشی ناہمواریوں کا سدباب کرنا ہمارا مقصد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ الله تعالیٰ مجھ جیسے ناچیز بندوں سے مخلوق کی خدمت کا کام لے رہا ہے جس پر بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غریب لوگ بھی ہیں جو علاج معالجہ تو درکنار دوائی بھی نہیں خرید سکتے اور ہسپتال جانے کیلئے ان کے پاس اخراجات نہیں ہوتے، میری خواہش تھی کہ حکومت ان لوگوں کی مدد کیلئے وسائل فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ کے تحت وزیراعظم صحت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کی خاطر غریب لوگ اپنی جائیدادیں بیچ دیتے ہیں اس کے باوجود بھی وہ علاج نہیں کرا پاتے اور پھر قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں، ان کے بال بچے سکول جانا چھوڑ دیتے ہیں اور چھوٹے موٹے کام کرکے گزارہ کرتے ہیں، یہ ہمارے معاشرہ کی ناہمواریاں ہیں جن کا ہمیں سدباب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ایک کنبہ کی طرح ہیں جنہیں برابر کا حق ملنا چاہئے، اگر کسی گھر میں روشنی کا چراغ بجھ گیا ہو تو اسے دوبارہ روشن کرنا ہمارا فرض ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس نیک کام میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، مریم نواز، حکومت پنجاب اور دیگر افراد شامل ہیں، یہی وہ اصل کام ہے جو الله کو پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہے تو صحت کارڈ کے ساتھ اس کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج معالجہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بتایا ہے کہ کس طرح صحت پروگرام کے تحت لوگوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، گاؤں کا ایک غریب شخص جسے دل کی بیماری لاحق تھی اور وہ اپنے علاج کیلئے بائی پاس نہ کرا سکتا تھا، اس کا کامیاب آپریشن ہوا اور وہ صحت مند ہوا۔ ایک اور غریب شخص جو کینسر میں مبتلا تھا، اسے وزیراعظم صحت کارڈ ملا اور اس کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں علاج ہو رہا ہے اور وہ اب تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے، اسی طرح ہزاروں ایسے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم قوم کے فیملی ممبر ہیں، ایک دوسرے کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کا اجراء عظیم مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر صحت سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ہسپتالوں کا دورہ کریں جہاں سکیم کے تحت غریبوں کا علاج معالجہ ہو رہا ہے اور مریضوں کے گھروں پر بھی جا کر ان کی عیادت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کے تحت جن امراض کا علاج کیا جا رہا ہے ان میں امراض قلب، بائی پاس، انجیو پلاسٹی، جھلس جانے والے افراد، ذیابطیس اور کینسر اور دیگر امراض کے مریض شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اڑھائی لاکھ کی رقم فراہم کرے گی اور اخراجات بڑھنے پر بیت المال کے ذریعے مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاست سیاسی جلسوں میں کریں گے، آج یہاں غریب عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، (ن) لیگ نارووال سے ہمیشہ کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں جبکہ بعض سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ منگل اور بدھ کو گوشت کا بھی ناغہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے، عوام بھی جھوٹ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایسے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا راستہ مت روکیں، اسے ترقی کے راستے پر چلنے دیں، اگر ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایا جا سکتا تو ترقی سے بھی ہمارا ہاتھ نہ روکا جائے اور قوم کو خوشحالی کے راستے پر چلنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے سیاستدان روزانہ کوئی نیا شوشا چھوڑتے ہیں مگر عوام باشعور ہیں جو ٹی وی دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں کہ کیا جھوٹ ہے اور کیا سچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ جذبہ سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے اور پاکستان ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جس کا وہ حق رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں اندھیرے ختم کرنے اور روشنیاں بکھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ بڑی حد تک کم ہوئی ہے، 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے،بجلی نہ ہونے کہ وجہ سے 2013ء میں جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے تھے اور کارخانوں کے مزدور احتجاج کر رہے تھے کہ انہیں بجلی دستیاب نہیں، دہشت گردی عام تھی مگر اب حالات بہت بہتر ہیں، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ساڑھے تین سال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا شمار ایشیاء اور دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں ہو رہا ہے، پاکستان کی رواں سال شرح نمو 5.5 فیصد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر شہر صحت پروگرام میں شامل ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ کالا شاہ کاکو سے بدوملہی کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا اور بدوملہی سے نارووال تک کے علاقہ کو بھی موٹروے سے ملایا جائے گا جو نارووال کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے مستحقین میں قومی صحت کارڈز بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.