حکومت نے کوئی گندم درآمد نہیں کی‘ گندم کی درآمد روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کا ایوان بالا میں جواب
جمعرات 12 جنوری 2017 18:29
(جاری ہے)
جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013-14ء میں گندم پر درآمدی ڈیوٹی دس فیصد تھی جوکہ 2015-16ء میں یہ ڈیوٹی بڑھا کر 25 فیصد کی گئی جسے بعد میں 40 فیصد کردیا گیا۔
جسے اب بڑھا کر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کے دوران فلور ملز مالکان نے ہی گندم درآمد کی تھی جسے روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھائی گئی ۔ اس وقت بھی ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ای سی سی سے درخواست کی ہے کہ سندھ اور پنجاب کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذخیرہ وافر ہے اس لئے اجازت دے دی جائے گی۔ 2015-16ء کے دوران گندم کی طلب 25 ملین ٹن تھی جبکہ پیداوار 25.63 ملین ٹن رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.