فریقین پاناما لیکس مقدمے میں تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین کو انتظار کرناچاہئے فیصلے سے حقائق سامنے آجائینگے ،سید غوث علی شاہ
سعید الزماں صدیقی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گورنر ہائوس کے قریب ہی واقع کسی ایک شاہراہ کا نام ان سے منسوب کیا جائے، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 جنوری 2017 23:34
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیار پر کررہا ہے ،اس لئے تمام فریقین کو فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئیے جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے حقائق سامنے آجائیں گے ،وہ جمعہ کو گورنر ہاس میں سابق گورنر (ر)جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،ایک سوال پر سید غوث علی شاہ نے کہا کہ عدالت سب کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دے گی،اس لئے جلد بازی نہیں کرنا چاہئیے،انہوں نے مرحوم سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی اثاثہ تھے اور ان کی بڑی خوبی یہ تھی کہ سعید الزماں صدیقی پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کے حامی تھے اور یہ سمجھتے تھے کہ یہی جماعت پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے،سید غوث علی شاہ نے کہا کہ سعید الزاماں صدیقی نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے بہت سے اہم مقدمات کی فیصلے سنائے جو آج بھی پی ایل ڈی میں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقام پر میں یہی کہونگا کہ میرا ایک بھائی مجھ سے بچھڑ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ گورنر ہاس کے قریب ہی واقع کسی ایک شاہراہ کا نام سعید الزماں صدیقی کے نام سے منسوب کردیا جائے،بھاری اشتعال انگیز ی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ بھارتی نئے آرمی چیف پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں اور یاد رکھیں کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،جس کی فوج اور عوام ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی ظالم فوج کا نہتے شہریوں پر گولے برسانا بدترین بزدلی ہے ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جس کے خلاف دشمن کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.