ملازمتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار کے رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے ‘ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
صوبائی حکومت خصوصی ا فراد کے معاشی تحفظ کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات اُٹھا رہی ہے ،ہنر مند افراد کو خودکفیل بنایا جا رہا ہے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مابین معذور افراد کو بلاسود قرضوںکی فراہمی کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
جمعہ 13 جنوری 2017 23:35
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ مذکورہ سکیم کے تحت فریقین ملکر ہُنر مند مستحق افراد کو کاروبار کے آغاز کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور اُنھیں ساز گار ماحول مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ ہیں جنھیں نہ تو ملازمتیں ملتی ہیں نہ موزوں اجرت ایسے افراد کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹرسہیل انور نے شرکاء کو بتایا کہ تربیت و آمدن سکیم کے تحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے سکلز ٹرینرز کو قرض فراہم کیے جائیں گے غیر تربیت یافتہ افراد کو قرض کی منتقلی سے قبل تین سے چار ہفتے کی ٹریننگ یا انٹرن شپ کروائی جائے گی تا کہ وہ کاروبار سے منافع حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ڈا کٹر عائشہ غوث پاشا کو بتایا کہ پیسپا سکیم کو سپانسر کرے گی جبکہ سمال انڈسٹریز ٹریننگ اور لان کی فراہمی کو یقینی بنائے گی دونوں ادارے ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے۔پنجاب سمال انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ سکیم کا آغاز دو ماہ میں کر دیا جائے گا جس کے لیے باقاعدہ اشتہار دئیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ معذور افراد استفادہ کر سکیں۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرام وقار عظیم اور پنجاب سمال انڈسٹریز کی جانب سے ڈائریکٹر کریڈٹ اینڈ مارکیٹنگ غلام نبی نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر ان کے ساتھ ایم ڈی سمال انڈسٹریز ، چیئرمین پسپا طاہر رضا ہمدانی، جی ایم آپریشنز شاہدہ فرخ اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے معاہدہ پر فریقین کومبارکباد پیش کی اور دونوں اداروں کے سربراہان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں یقین ہے کہ دونوں ادارے خدمات کی فراہمی کے دوران قوائدو ضوابط کی پابندی، شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کریں گے اور خدمت کارڈ کی طرح آمدن سکیم کو بھی کامیاب بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.