پاکستان میں لوگ ٹیکس کم اور خیرات زیادہ دیتے ہیں،عمران خان
لاپتہ افراد سے متعلق سب سے پہلے آواز اٹھائی ، جاوید ہاشمی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا ،وہ میری توقعات کے برعکس نکلے ، میرا سارا پیسہ پاکستان کے بینکوں میں پڑا ہے ، کرپشن اقتدار میں آکر ہوتی ہے اگر جہانگیر ترین نے کوئی غلط کام کیا ہے تو حکومت اسے گرفتار کیوں نہیں کرتی ، مصباح الحق نے مشکل ترین حالات میں کرکٹ کو سنبھالا ، ان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں ،ان کو عزت اور وقار کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے،پی ٹی آئی چیئر مین کا انٹرویو
جمعہ 13 جنوری 2017 23:40
(جاری ہے)
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جہانگیر ترین غلط کام کررہا ہے تو حکومت اسے گرفتار کیوں نہیں کرتی ،انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہیے ،میں نے لندن فلیٹ1983میں خریدا تھا ،میری انکم پاکستان سے باہر نہیں ہے ،میں نے کرکٹ کھیل کر باہر پیسہ کمایا اور ملک میں لیکر آیا ، اس میں کوئی کرپشن شامل نہیں ہے کیونکہ کرپشن اقتدار میں آکر ہوتی ہے ،میرا سارا پیسہ پاکستان کے بینکوں میں پڑا ہے اور 2012میں ویب سائٹ پر اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات ڈال دی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی اپنے تمام اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے ، پانامہ کیس پاکستان سمیت پوری دنیا میں آیا ،میں انسان میں اچھائی دیکھتا ہوں اس کی کمزوریاں تلاش نہیں کرتا ، جاوید ہاشمی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا وہ میری توقعات کے برعکس نکلے۔عمران خان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی ، کے پی کے میں پولیس کا نظام پورے پاکستان سے بہتر ہے ،2013سے ابتک وہاں بہت بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں ۔کرکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل ترین حالات میں کرکٹ کو سنبھالا ، ان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں ،ان کو عزت اور وقار کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بھی ایک ادارہ بنانا چاہیے تاکہ ہمیں بہترین کھلاڑی مل سکیں ، آسٹریلیا کا کرکٹ کا ادارہ بہت مضبوط ہے اس لئے وہ اس کھیل میں سب سے آگے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.