قیدی اب ایمزون پر آرڈر کر سکیں گے۔ قیدیوں تک پارسل وارڈن نہیں ایمزون پہنچائے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جنوری 2017 23:52

قیدی اب ایمزون پر آرڈر کر سکیں گے۔ قیدیوں تک پارسل وارڈن نہیں ایمزون ..
جیلوں کےوارڈن قیدیوں کو سامان ترسیل کرنے کی ڈیوٹی سے کافی شاکی تھے۔ وارڈنز کا کہنا تھا کہ وہ وارڈن ہیں، مجرموں کے ڈاکیا نہیں جواُن تک چیزیں پہنچائیں ۔ وارڈنز کا یہ شکوہ دور ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب قیدی براہ راست ایمزون سے چیزیں منگوا سکیں گے اور ایمزون براہ راست قیدیوں تک ترسیل کرے گا۔ تاہم قیدی ایمزون سے صرف ایسی اشیا منگوا سکیں گے ، جن کی وزارت انصاف نے منظوری دی ہوئی ہے۔ وزارت انصاف کی فراہم کردہ فہرست میں درج اشیاء کےعلاوہ انہیں کوئی چیز فراہم نہیں کی جائے گی۔ اس نئی پالیسی سے وارڈن کافی خوش ہیں۔