نئی ماڈلز شہرت کے چکر میں غلط ہاتھوں میں جا کر اپنی زندگی برباد کر لیتی ہیں ‘ قاسم وارثی

میرا مشورہ ہے نئی ماڈلز شوبز میں ضرور آئیں مگر عزت اور وقار کے ساتھ کام کریں ‘ سی ای او لارجسٹ انٹرٹینمنٹ

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) لارجسٹ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او قاسم وارثی نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والی نئی ماڈلز شہرت حاصل کرنے کے لئے غلط ہاتھوں میں چلی جاتی ہیں اور اپنی زندگی برباد کر لیتی ہیں ، میرا ان سب کو مشورہ ہے کہ وہ شوبز میں ضرور آئیں مگر عزت اور وقار کے ساتھ کام کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کچھ ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، میرے ادارے کے پلیٹ فارم سے شوبز میں آنے والے نئے ماڈلز کو پیشکش ہے اور میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور موقع دوں گا ۔

مگر کسی بھی چور اور شارٹ کٹ راستے بنانے والوں کے لئے میرے پاس کوئی جگہ نہیں ۔ قاسم وارثی نے کہا کہ ہر اداکار محنت سے اپنا مقام بناتا ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ مسقبل میں آنے والے نئے اداکار اپنی محنت اور صلاحیتوں کے باعث آگے آئیں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ اور اچھے ادارے بھی ان کی بھرپور سرپرستی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :