طالبان افغانستان میں کاروائیوں کیلئے اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،نامزد امریکی وزیر دفاع کا الزام
پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے،اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے،منتخب ہوا توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا،ڈو مور کی پالیسی برقرار رکھیں گے نامزدامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے سینیٹ آرمڈسروسزکمیٹی میں پاکستان سے متعلق سوالنامے کا تحریری جواب کرادیا
ہفتہ 14 جنوری 2017 14:15
(جاری ہے)
تحریری جواب میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ منتخب ہوئے توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوگئے تو امریکا کی ڈو مور کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔
انھوںنے کہاکہ خطے میں امریکی مقاصدسے متعلق پاکستانی حکومت اورفوج میں طویل عرصے تک ہمیں عدم اعتماد کا سامنا رہا ہے،پاکستان کے ساتھ موثرشراکت داری اوراعتمادسازی کیلئے کام کروں گا،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں سے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکا کے تعاون سے لڑرہاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج نے نمایاں قربانیاں دی ہیں،افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کوافغان طالبان اورمنسلک دہشتگردگروہوں پر ،پرتشددمہم کے خاتمے کیلئے دباوبڑھاناچاہیئے۔پاکستانی حدودمیں افغان طالبان کیلئے پناہ گاہیں اورآزادی کی تحریکیں افغان سکیورٹی فورسزکیلئے اہم آپریشنل ایشو ہے،افغانستان کی سکیورٹی اورسلامتی کیلئے انتہاپسندقوتوں کی پناہ گاہیں ختم کرنیکی کوششوں کا جائزہ لیں گے،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.