نوازشریف کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوںکی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کررہاہے ، 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن )کو بھاری اکثریت ملنے کی توقع ہے ،حکومت نے گورننس کی بہتری ، اقتصادی اصلاحات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے، انفراسٹرکچر ، توانائی کے شعبوں اور امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، مائیکرو ا قتصادی اشاریئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں

جاپان کے معروف معاشی جریدے '' نکی ایشیئن ریویو'' کی پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:52

نوازشریف کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوںکی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی ..

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) جاپان کے معروف معاشی جریدے '' نکی ایشیئن ریویو'' نے موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشت کی صورتحال میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں حکومت نے گورننس کی بہتری ، اقتصادی اصلاحات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کے مائیکرو ا قتصادی اشاریئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ، پاکستان مجموعی طور پر ہر شعبے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے، وزیر اعظم نوازشریف کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے اور دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بھاری اکثریت ملنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بڑ ے ملکوں امریکہ اور برطانیہ کے مختلف اداروں کے بعد جاپان کے معروف معاشی جریدے '' نکی ایشیئن ریویو'' نے پاکستانی معیشت میں بہتری سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں نے موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشت کی صورتحال میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پاکستان میں گورننس کی بہتری ، اقتصادی اصلاحات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ ہ وزیراعظم نوازشریف کی موثر کوششوں اور دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔جاپان کے کاروباری جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں ملک میں اقتصادی بحالی کی کوششوں کے نتیجے میں شرح نمو پانچ فیصد سے زائد اور صارفی قیمت دو اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

حکومت کاسالانہ خسارہ آٹھ اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چاراعشاریہ چھ فیصد کی سطح پر آگیاہے اور امریکہ اورعالمی برادری کے ساتھ اس کے تعلقات کو فروغ ملاہے اور پاکستان نے بیرونی ممالک سے تعلقات بہتر کئے ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی کے بعد ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتر ی میں پاک فوج نے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مجموعی طور پر ہر شعبے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے ۔ ایشین ریویو نے کہاکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری پرتوجہ دے رہی ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بنیادی ڈھانچے کاجامع پروگرام ہے جس میں مجموعی طورپر اکیاون ارب ڈالر کے منصوبے شامل ہیں جن میں سے زیادہ ترکاتعلق بجلی گھروں، سڑکوں ،ریلوے لائنوں، ہوائی اڈوں کی تعمیر کے شعبوں سے ہے جس سے ملک میں صنعتی ترقی کا دور دورہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تجزیہ کاروں نے دوہزاراٹھارہ کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بھاری اکثریت ملنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں پاکستان نے آئی ایم ایف کا 6.4 ارب ڈالر کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ پاکستان میں مائیکرو اکنامک اشاریئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔