گلگت بلتستان سے قومی سطح کی سیاسی پارٹی ہمدردان وطن پاکستان کے نام سے رجسٹریشن کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع
سیاسی پارٹی بنا کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ، بانی و چیئرمین شیخ منور حسین ناصری
اتوار 15 جنوری 2017 14:20
(جاری ہے)
شیخ منور نے کہا کہ میں سیاسی پارٹی بنا کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں جب اپنے لوگوں کو فٹ پاتھ پر پڑے دیکھتا ہوں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ انتا وسائل بھرا ہوا ملک لیکن عوام فٹ پاتھوں پر سونے کے لئے مجبور ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں ہماری حکومت ہو گی میں نے 14 مئی 2016 کی رات دس بجے پارٹی بنانے کا ارادہ کیا کہ میں ایک سیاسی پارٹی بنا کر پاکستان کے عوام کو مشکلات سے نکالوں گا۔
ہمارا منشٰور ہے کہ اگر ہماری حکومت گلگت بلتستان میں بنی تو سب سے پہلے 1200 ایمبرلینسز کا اعلان کیا جائے گا ۔ گلگت بلتستان میں حالات ایسے ہیں کہ آٹھ جماعتیں پاس کرنے والا 13 لاکھ روپے دے کر نوکری حاصل کر لیتا ہے اور کلرکر بن جاتا ہے اس کے بعد وہ سپریٹنڈنٹ بن جاتا ہے لوگ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیروں کے رشتے دار بغیر ڈیوٹی کے تنخواہیں لے رہے ہیں تعلیم اور صحت کی بہت بری صورت حال ہے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں کوئی کوالیفائی ڈاکٹر نہیں جو ڈاکٹر بن کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں ان کے پاس ڈگری نہیں ہے ۔وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جہاں سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت پر نہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام محمد ناصری آئے ہیں جنہوں نے آتے ہی جو لوگ ڈیوٹی پر نہیں آتے ان کی تنخواہیں بند کر دی ہیں اگر سکولوں میں ٹیچر غیر حاضر اور مفت میں تنخواہیں لیں گے تو ہ مارے ملک کے بچے کیسے تعلیم یافتہ ہوں گے ۔اسی طرح سے تو ہماری نسلیں تباہ ہو جائیں گی ۔ دور دور تک لیبارٹری موجود نہیں ہے جس سے لوگ اپنے ٹیسٹ کروا سکیں لوگوں نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال بنا رکھے ہیں جس میں وہ عوام سے اپنی مرضی کی فیسیں وصول کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پارٹی کے وائس چیئرمین شمس الدین کامل ، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ برنی ، فنانس سیکرٹری نثار ہیں ۔ ہم نے پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دے دی ہے اور سیاسی حکمت عملی کے تحت عوام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں 335 پارٹیاں ہو جائیں گی ۔۔ (جاوید)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.