2018ء کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی پچ کاصفایا کردیںگے، امیر مقام
آئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںپی ایم ایل این کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ رہے ہیں‘عمران خان کا نیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں‘خان صاحب کی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر کاشمولیتی تقریب سے خطاب
اتوار 15 جنوری 2017 20:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اور وزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے جبکہ نیب حوالے کرنے کے بعدکرپٹ عناصرکولٹکانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کانیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں،صوبائی احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑدیاقومی احتساب بیوروتو پھرقومی ادارہ ہے اسکاکیاحشرہوگا،اپنی پارٹی میں میرٹ کوبرقرارنہ رکھ سکے، انٹراپارٹی انتخابات کااعلان کیامگرانتخابات کراناطاق نسیان میںرکھ دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کی بیخ کنی کیلئے انکی سنجیدگی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن جنرل (ر)حامدخان کے بعدتاحال ڈی جی سے محروم ہے اورخان صاحب معدودے چند خوشامدیوں کے ذاتی مفادکی خاطرتاحال ڈی جی احتساب کمیشن تعینات نہیںکررہے ہیں، چہیتوںکوبچانے کیلئے میرٹ اوراحتساب کمیشن کی شفافیت کوبلی چڑھا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقی اوراستحکام کے دشمنوںنے دھرنا سیاست کوپروان چڑھایاہے،خان صاحب تاجدار حماقت بنے ہوئے ہیںاورانکی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔اس موقع پرپی ٹی آئیک ے بانی کارکن،پی ٹی آئی کے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوااورتحصیل کونسلرحیدرعلی شاہ باچانے تحریک انصاف اورتحصیل کونسلرکی نشست سے استفعفٰی دیکر نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کواپنے حجم سے بڑھ کرباتیں کرنے کی بیماری لاحق ہے،کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کرائے،عمران خان کے ترکش میںتیرختم ہوگئے ہیں،وہ عوام کوصرف وہ خواب دکھاتے ہیں جنکی کوئی تعبیرہی نہیںہوتی۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی سونامی صوبے کی عوام کے اعتماد،ترقی اورخوشیوںکولے ڈوبی ہے،خان صاحب صوبے میںتبدیلی نہ لاسکے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک میںتبدیلی لاکر ملکی تقدیرہی بدل دی،خان صاحب صوبے کے عوام کے سامنے قابل مواخذہ ہیںکیونکہ صوبے میں انصاف کے تقاضے امیدبھری نظروںسے صوبائی حکمرانوںکی طرف دیکھ رہے ہیں مگرخان صاحب سمیت انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.