چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کاافغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون،دہشت گردی کے حالیہ واقعات میںجانی نقصان پرتعزیت کااظہار
پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے موثر بارڈرمینجمنٹ اورانٹیلی جنس کے شعبے میں تعاون ضروری ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ لزام تراشیوں سے خطے میں امن دشمن عناصرکوتقویت ملی ہے، دونوں ممالک کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے استفادے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،سربراہ پاک فوج خطے میں امن اوراستحکام کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، افغان صدراشرف غنی
اتوار 15 جنوری 2017 20:40
(جاری ہے)
آرمی چیف نے دہشت گردی کانشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے دونوں برادرممالک کے عوام کو المناک واقعات کاسامنا ہے ۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستانی تعاون کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت پورے خطے کے امن اوراستحکام پر اثرانداز ہورہی ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان نے ہررنگ ونسل کی دہشت گردی کیخلاف طویل عرصہ جنگ لڑی ہے اوردہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کاخاتمہ کیاجاچکا ہے۔ آرمی چیف نے موثر بارڈرمینجمنٹ اورانٹیلی جنس کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پرزوردیا تاکہ دونوں طرف سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے پرالزام تراشی سے خطے میں امن کے مخالف عناصرکوتقویت ملی ہے، دونوں ممالک کو پاکستان میں کامیاب آپریشن ضرب سے حاصل شدہ کامیابیوں سے استفادے پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل قمرجاوید باجوہ کے جذبات پرتشکر کااطہارکرنے ہوگے زوردیا کہ دونوں ممالک کو خطے میں امن اوراستحکام کیلئے ہرصور ت مل کر کام کرناچاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.