صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے ، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی،صوبائی وزیر بلدیات
اتوار 15 جنوری 2017 22:10
(جاری ہے)
ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمد ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این شجاعت علی پاشا، صدر مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ حاجی مہر غلام مجتبیٰ ، جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ،مرزا ابرار بیگ ، یوسی چیئرمینز سہیل احمد بٹ، نواز بھٹی، رفیق مغل ، شیخ عبدالقدیر، میاں اشفاق، چودھری شکیل احمد، عمران شریف، چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ میاں سہیل اقبال، شیخ ناصر،گڈو شیخ، عدنان اکبر چودھری اور سید مجاہد پاشا بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو تلقین کی کہ شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر تجاوزات کو مستقبل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے مرکزی انجمن تاجراںکے نمائندگان اور متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو آن بورڈ لیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک سنگنلز کو بحال کیا جائے روڈ انجینئرنگ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کے علاوہ سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اہم چوکوں اور چوراہوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک ہونا چاہیئے اور غلط پارکنگ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجراپنے کاروبار کو اپنی دکانوں کے اندر محدود رکھیں اور اپنی دکانوں کے سامنے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی اہم سڑکوں پر ریڑھیوں کی بھرمار ٹریفک جام کا باعث بن رہی ہے ان کے سدباب کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن سے قبل اس کی بھرپور تشہیر کی جائے اور مقررہ تاریخ کے بعد بلاامتیاز مہم کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ شہر یوں کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے اقدامات کی حمایت کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں حاجی احسان الحق بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجر باشعور ہیں اور شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دکاندار مقررہ تاریخ تک ہر قسم کی تجاوزات کو از خود ہٹا لیں گے اس سلسلہ میں دکانداروں سے زور زبردستی سے اجتناب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی انجمن تاجراں شہریوں کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور ماضی قریب میں لہائی بازار میں اپنی پختہ عمارتوں کو گرا کر اس کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے ۔ میئر ایم سی ایس توحید اختر چودھری نے کہاکہ تجاوزات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں یوسی چیئرمینز نواز بھٹی، سہیل احمد بٹ اور مجاہد مقبول پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے مرکزی انجمن تاجراں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس کے رضا مندی سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کو حتمی شکل دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.