چترال میں حالیہ بارش اور برفباری،دس یونین کونسلوں میں پولیومہم شروع ہوسکی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ نے بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا
پیر 16 جنوری 2017 21:52
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ ان دس یونین کونسلوں میں 39690بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے کل 206ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان میں پانچ رومنگ ، چھ ٹرانزٹ ، سولہ فیکس اور 179موبائل ٹیمیں شامل ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اپر چترال میں موسمی حالات ٹھیک نہیں ہیں ، برفباری اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے موثر پولیو مہم کے امکانات نہیں ہیں ۔ اس لئے ان علاقوں میں پولیو مہم کیلئے موسم کی بہتری کا انتظار ہے ۔ اور جب بھی حالت ٹھیک ہوں گے ۔ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دس یونین کونسلوں میں 687سکیورٹی اہلکار ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔ پاکستان میں سال 2016کے دوران پولیو کے سو لہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے 8 کیسز صرف صوبہ خیبر پختونخوا کے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو مہم بھی اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور انشا اللہ آیند سال اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔ پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسراراللہ ، ڈاکٹر گلزار احمد ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،مولانا اسرار الدین الہلال ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ اور ڈاکٹر فیاض رومی،کوارڈینیٹر فیملی ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر رحمت امان اور دوسرے موجودتھے۔ ڈی ایچ او نے کہا ۔ کہ بعض لوگ پولیو قطرے کے خلاف مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جن میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کیلئے پہلے خود سے ڈراپ پینے کا آغاز کیا ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.