خیبر پختونخوا بہتر حکمرانی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے، سینئر وزیر عنایت اللہ
منگل 17 جنوری 2017 20:13
(جاری ہے)
وفد جامعہ المحصنات کے زیر سرپرستی ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے بین الصوبائی دورے پر ہے جس کا مقصد ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور منفی رحجانات کا خاتمہ کرناہے، وفد قبل ازیں لاہور، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کا بھی دورہ کرچکا ہے۔
سینئر وزیر عنایت اللہ نے صوبائی حکومت خصوصاً وزارت بلدیات کی کارکردگی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر قوانین کو ان کی روح کے مطابق شفافیت کے ساتھ نافذ کیا گیا تو یہ صوبے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے، اطلاعات تک رسائی قانون کے باعث اب کوئی چیز چھپی نہیں رہی، آزاد اور خود مختار پولیس اپناکام کر رہی ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں کو خود مختاری دے دی گئی ہے دور دراز علاقوں میں فرائض انجام دینے والے صحت کے عملے کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم پر بھی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،شفاف طریقے سے 25 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی ایکٹ ملک کا بہترین قانون ہے جس کے تحت انتخابات کروا ئے گئے نچلی سطح پر 40 ہزار سے زائد منتخب نمائندے کام کر رہے ہیں پچھلے سال ضلعی، تحصیل، ٹائون اور نیبر ہوڈ وویلنج کونسلوں کو ترقیاتی مد میں 15 ارب روپے جاری کئے گئے تھے رواں سال 14 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مزید 14 ارب روپے جلد جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے تین ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے پشاور میں مزید دو فلائی اوورز بنائے جائیں گے، سڑکوں کی توسیع پر کام ہو رہا ہے شفافیت کو یقینی بنا کر بلدیات کے اپنے محاصل میں چار ارب روپے اضافہ ہوا ہے اگلے سال یہ اضافہ پانچ ارب روپے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں جن سے استفادے کے لئے کام ہو رہا ہے توانائی کے شعبے میں کئی بڑے منصوبے پائپ لائن میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے پشاور کی صفائی میں بہتر ی آئی ہے مزید بہتری لائیں گے، ٹریفک کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے امن وامان، نصاب میں تبدیلی، حکومت کی کارکردگی اور دیگرامور سے متعلق طالبات کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.