چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف کی عالمی بنک کی طرف سے ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق حالیہ پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
منگل 17 جنوری 2017 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے کمیٹی کو بھارت کی طرف سے کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازعہ1948 ء میں شروع ہوا،1960 ء میں سندھ طاس معاہدہ ہوا۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر کاربند ہے اور معاہدے کی شرائط پر عمل کیا جا رہا ہے، یہ معاہدہ قائم رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی مشرقی دریائوں سے متعلق بیان دے کر اپنے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت راوی، ستلج اور بیاس تینوں مشرقی دریائوں کا پانی پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خو د بھی اپنے معاملات کو درست رکھنے کی ضرورت ہے اور پانی کا ضیاع روکنا ہوگا، ہمارے پاس پانی کی وافر مقدار موجود توہے تاہم 73 فیصد پانی استعمال کرتے ہیں جبکہ باقی پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمیں سندھ طاس معاہدے کے ازسرنو جائزہ کی بات نہیں کرنی چاہئے، سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں ہم دوسرے کنونشنز سے مدد لے سکتے ہیں۔ سینیٹرز محسن لغاری، تاج حیدر، میر کبیر، کینٹ ویلم، عائشہ رضا فاروق ، سسی پلیجو، سعود مجید اور کریم خواجہ نے اس معاملہ پر اظہار خیال کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تعریف کی اور کہا کہ اس اجلاس کے نتیجہ میں پورے ایوان کی کمیٹی کو ٹھوس سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان سہولت کارہے وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں اداکرے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.