پاکستان میں طاقتورکے احتساب کی تاریخ بن رہی ہے ،نوازشریف اسمبلی سے نااہلی کے خوف سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ،عمران خان
جمہوریت میںسربراہ حکومت عوام کے پیسے کی چوری پرجواب دہ ہوتاہے ،وزیراعظم کے وکیل کی لاحاصل بحث میں شیخ رشیدبھی خراٹے لینے لگے جمہوریت میں اپوزیشن حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے اورحکومت جواب دیتی ہے،بلیک میل نہیں کرتی پاکستان میں غربت کی وجہ حکمرانوں کی لوٹ مارہے ،نوازشریف معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے کسی نے بے دخل نہیں کیاتھا، انٹرویو
منگل 17 جنوری 2017 23:17
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پارلیمان میں معصوم بن کرکہاکہ ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں اورمیں احتساب کیلئے تیارہوں ۔انہوںنے سمجھاتھاکہ تقریرسے مسئلہ ختم ہوجائیگا،جب عدالت میں آئے تواپنے ہی بیانات کوردکردیا،نوازشریف کی تقریراوران کے بچوں کے بیانات میں تضادہے اورقطری کاخط بالکل کھلااورکہتاہے اب یہ استثنیٰ کے پیچھے اس لئے چھپ رہے ہیں کہ جھوٹ بولنے پرنااہل نہ ہوجائیں ۔
انہوںنے کہاکہ عوام کاپیسہ چوری ہوتواستثنیٰ نہیں ہوتابلکہ جواب دیناپڑتاہے ۔شریف خاندان نے اربوں روپے کاڈاکہ ماراہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے التوفیق کیس کافیصلہ ،اسحاق ڈارکابیان حلفی اورایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں دی ہے ،وزیراعظم کے وکیل ایکٹ پڑھ کرسناتے رہے شیخ رشیدکونیندآگئی اورخراٹے لینے شروع کردیئے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بہت براہے آج اگریہ پانامہ سے پیچھے ہٹ جائے تواچھاہوجائیگا،اپوزیشن کاکام حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرنااورحکومت کاکام جواب دیناہے ،بلیک میل کرنانہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران ملک کاکینسرہیں ،یہ ملک کوکھارہے ہیں ،میں ان کے احتساب تک ان کاپیچھانہیں چھوڑوں گا،نوازشریف کے ٹولیسے نصرت بھٹو،بے نظیر،جمالی خان اوردیگرلوگوںنے کیچڑاچھالاپاکستان میں غربت حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے ہے ۔عمران خان نے کہاکہ میں نے اپنی ساری منی ٹریل دکھادی ہے ،میں نے چھپایاکچھ نہیں سب کچھ بتادیاہے ،میرے اثاثے میرے اپنے نام پرہیں مجھے کوئی خطرہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ مجھے اگلے انتخابات کی پرواہ نہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،نوازشریف اوران کے خاندان کوکسی نے ملک بدرنہیں کیاتھا،یہ خودمعاہدہ کرکے سعودی عرب گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے 5جگہ پرشوگرملزکی اجازت اپنے آپ کودیکرکرپشن کی ہم ان کے خلاف بھی عدالت جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کریگی ہم قبول کریں گے ۔نوازشریف باعزت بری نہیں ہوسکتے ،شریف خاندان جب بھی اقتدارمیں آتے ہیں ان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ نے انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف باتیں کیں اب دیکھناہے کہ اقتدارکے بعدوہ کیاکرتاہے ۔ایک سوال پرکہاکہ جاویدہاشمی کی بہت عزت کرتاتھاان کے قول وفعل میں تضاددیکھ کرپتہ چلاکہ مجھے انسانوں کی پہچان نہیں ہی۔(یاسرعباسی)مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.