حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کی تشکیل نو کردی

منگل 17 جنوری 2017 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کی تشکیل نو کی ہے جس کی چئیر پرسن مس نیلم طورو ( سابقہ چئیر پرسن صوبائی کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن خیبر پختونخوا ) ہوں گی جبکہ اس کے ممبران میں رکن صوبائی اسمبلی مس نسیم حیات ، رکن صوبائی اسمبلی مس عظمیٰ خان ، سیکرٹری محکمہ زکوٰة و عشر ، سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم اور وومن ان پاور منٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر صبا گل خٹک ، سابقہ ممبر سوشل سیکٹر پلاننگ سیکٹر کمیشن حکومت پاکستان اسلام آباد ، ڈاکٹر روبینہ ناز ایڈوکیٹ پی ایچ سی /کارکن انسانی و نسوانی حقوق ، ڈاکٹر انوش خان چئیر مین شعبہ صنفی سٹڈیز پشاور یونیورسٹی ، مس شمامة الامبر ارباب ، ڈائریکٹر یورو انڈسٹری پروائیویٹ لمیٹڈ پشاور ، بیگم نرگس ثمین سابقہ ایم پی اے ، مس شگفتہ ملک سابقہ ایم پی اے ، مس ثمینہ امتیاز ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیس ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن ، اسد اللہ خان ایڈوکیٹ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے سرگرم رکن ، مس سیما صبا ریاض ممبر صوبائی زکوٰة کمیٹی خیبر پختونخوا ، ممبر خویندو کور پشاور اور مس روبینہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹیو( آئی سی ڈی آئی )ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰة و عشر اور سماجی بہبود و خصوصی تعلیم اور حقوق نسواں کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔