سعودی عرب سے بے دخل 20 پاکستانی لاہور پہنچ گئے

امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا

بدھ 18 جنوری 2017 12:53

سعودی عرب سے بے دخل 20 پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 20 پاکستانی شہری لاہور پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 پاکستانی سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

(جاری ہے)

اس پر سعودی حکام نے انھیں پکڑ کر بے دخل کر دیا۔ تمام افراد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچے، ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :