مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن اداکاری کریں گی

بدھ 18 جنوری 2017 13:24

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن اداکاری کریں گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن اداکاری کریں گی،ذرائع کے مطابق پیرس جیکسن جن کی عمر 18 سال ہے جلد ہی ٹی وی پر نئے ڈرامے ’’سٹار‘‘میں نظر آئیں گی اس بارے معاملات ابھی خفیہ رکھے جا رہے ہیں تاہم انھوں نے ہدایتکار لی ڈینیئل سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کی متعدد ماڈلنگ ایجنسیوں نے بھی پیرس سے رابطے کئے ہیں جس بارے پیرس ابھی غور کر رہی ہیں۔