ہمارے حکمرانوں کی غیرت سوئی ہوئی ہے،دنیاکی قابل ترین گولڈمیڈلسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکومت رہا کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے بے ضمیرحکمران قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے صرف ایک درخواست لکھنے کو تیار نہیں

ْجماعت اسلامی (حلقہ خواتین )بلوچستان کی ناظمہ ثمینہ سعید ،آسمہ قاضی ،روبینہ علی کا بیان

بدھ 18 جنوری 2017 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )بلوچستان کی ناظمہ ثمینہ سعید ،آسمہ قاضی ،روبینہ علی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی غیرت سوئی ہوئی ہے،دنیاکی قابل ترین گولڈمیڈلسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکومت رہا کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے بے ضمیرحکمران قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے صرف ایک درخواست لکھنے کو تیار نہیں ‘امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کے وکیل بار بار رابطہ کررہے ہیں کہ صدر اوبامہ نے اپنی مدت صدارت کے اختتام پر بہت سارے قیدیوں کی رہائی کی درخواستوں پر پر دستخط کیے ہیں اب اگر حکومت پاکستان امریکی حکومت کو ایک خط لکھ دے تو ڈاکٹر عافیہ رہا ہوسکتی ہیں لیکن قوم کی جانب سے پرزور مطالبات کے باوجود حکومت خط نہیں لکھ رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ہماری لڑائی قوم کی غیرت اور حمیت کیلئے ہے حکمرانوں نے ہمیشہ قوم کے ساتھ بے وفائی اور قومی غیرت کو نیلام کیا حکمرانوںنے تین پاکستانی شہریوں کو بھرے بازار میں شہید کرنے والے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا اور ایمل کانسی، یوسف رمزی اور ڈاکٹرعافیہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرکے قومی غیرت کا سودا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی غیرت و حمیت سے عاری ان حکمرانوں سے ہے جنہوں قومی غیرت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی ہے ،ہمارے حکمرانوں کے بارے میں عالمی میڈیا سے کوئی اچھی خبر نہیں ملتی، ان کے بارے میںہمیشہ کرپشن کی خبریں ہی آتی ہیں جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار ختم ہوکر رہ گیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے بدامنی ، بے روزگاری اور بے چینی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ملک کو ترقی کی پٹری پرڈالنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :