لاہور، شرم کا مقام ہے کہ جھوٹ کی نفی کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب استثنیٰ مانگ رہے ہیں،عابد حسین صدیقی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ جھوٹ کی نفی کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب حیلے بہانے سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں استثنیٰ مانگنے پر شرمندہ نہیں بلکہ استثنیٰ کے فیس پائوڈ ر کے ذریعے اپنے چہرے کی کالک چھپانا چاہتے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پانامہ شریف کو کرپشن کرنے کیلئے استثنیٰ چاہیے وہ پہلے ہی ملکی دولت پر ہاتھ صاف کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چار صوبوں کا ریونیو ایک لاہور شہر اور گردو نواح کے علاقوں پر لگ رہا ہے اس جمہوریت کم بادشاہت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نے مخالفین کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتی تو پنجاب کے غریب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے 7سال کا عرصہ کافی تھا، مسلم لیگ ن صرف ایسے منصوبے بناتے ہیں جن میں کمیشن اور تشہیر کا وافرسامان ہو۔ قومی دولت ناقص منصوبوں میں ضائع کرنا بھی کرپشن اور بے ایمانی ہے۔

متعلقہ عنوان :