ملتان و گردونواح میں بڑھتی ہو ئی بارشوں کے کے پیش نظر چیف انجینئر انہار کامختلف علاقوں میں کمزور پشتوں کا معائنہ

ایمرجنسی کی صورت میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ملتان و گردونواح میں بڑھتی ہو ئی بارشوں کے کے پیش نظر چیف انجینئر انہار ملک محمد انور نے مختلف علاقوں میں کمزور پشتوں کا معائنہ کیا اور محکمہ انہار کے عملہ کو کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس ضمن میں چیف انجینئر انہار ملک محمد اکرم نے سب ڈویڑن رشیدہ کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ای شیخ قاسم، ایکسیئن عبد الوحد اور ایس ڈی او رشیدہ سب ڈویڑن اسفند یاربھٹی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک محمد اکرم نے کہا کہ انہار کے متعلقہ افسران و عملہ بالخصوص کمزور پشتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر انہوں نے بھل صفائی کے حوالے سے بھی معائنہ کیا اور کہا کہ انہار افسران ٹیل تک پانی کی فراہمی اور چوری کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پانی چور ی کے واقعات میں کوئی کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہو ان کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :