میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر سی ڈی اے کو انتظامی طور پر ماڈل آرگنائزیشن بنانے کیلئے انتظامیہ نے مربوط اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے
ہفتہ 21 جنوری 2017 20:20
(جاری ہے)
علاوہ ازیں انکوائری افسران کی سفارشات پر مروجہ قوانین کے مطابق ایسے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں جو سرکاری کام میں لاپرواہی یا غیر ذمہ داری کے مرتکب ٹھہرائے گئے ہیں جبکہ چھٹی ختم ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والوں کو بھی باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔
اس سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایچ آڑ ڈی ڈائریکٹوریٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ رحمان کو دس یوم کے اندر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے بصورتِ دیگر مذکورہ افسر کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت سروس سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس مذکورہ آفیسر کی چھٹی 04 مارچ2014 ء کو ختم ہوئی اور چھٹی میں اضافے کی درخواست مارچ 2014 ء میں مسترد کر دی گئی تھی ۔ اسی طرح سی ڈی اے کے ٹائون پلانر نوید الحق کو بھی 10 یوم کے اندر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے بصورتِ دیگر مذکورہ افسر کے خلاف بھی انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوید الحق سی ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے تاہم ایک انکوائری کے نتیجے میں انکو میجر پنلٹی ایک درجہ تنزلی کی سزا دی گئی تھی تاہم انہوں نے نہ ہی ڈپٹی ڈائریکٹر 18 کا چارج چھوڑا اور نہ ہی ٹائون پلانر گریڈ 17- کے طور پر چارج لیا۔اسکے علاوہ مذکورہ افسر کے خلاف ایف آئی اے نے غیرقانونی قبضے کے الزام میں ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا تھا۔اس آفیسر نے تو انکوائری کی رپورٹ جمع کروائی اور نہ ہی کسی عدالت سے ضمانت کے احکامات سی ڈی اے میں جمع کروائے ۔ ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے اکائونٹس ونگ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ بالا دونوں افسروں کی تنخواہوں سمیت دیگر ادائیگیوں کو فوری طور پر روک دے۔ مزید برآںمیئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ایمپلائز ریگولیشن 1992 ء کی شق نمبر 8.04(1)(a:i) کے تحت محمد ندیم سینئر اسسٹنٹ کو لاپرواہی اورغیر ذمہ داری کے مرتکب ہونے پر Censure کی مائنر پنلٹی جبکہ محمد رمضان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اپیل پر سزا میں تخفیف کرتے ہوئے آرڈر جاری کئے گئے ہیں کہ وہ باقی سروس میں سی ڈی اے کے 1122 اور ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام نہیں دینگے واضح رہے کہ محمد رمضان پر نرس کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر ادارے میں ملازمت کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ ادارے میں سزا اور جزا کا ایک ایسا میکنزم بنار ہے ہیں جس کے تحت محنتی اور ادارے کے لیے نیکنامی کا باعث بننے والے ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ادارے کے لیے بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کا یہ اہم جزو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے نہ صرف سروس ڈیلیوری کا نظام متاثر ہوا بلکہ ادارے کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ساکھ کی بحالی اور شہریوں کا ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.