مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب
․
اتوار 22 جنوری 2017 12:41
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین ، برما ، شام اور یمن میں لوگ اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور عالم اسلام کو مل کر ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرنی چاہئے اور ان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعبدالکریم العیسیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا منصب ہی یہی ہے کہ مسلم امہ کے مابین اختلافات کو ختم کیا جائے اور اتحاد ویگانگت کی فضا کے قیام کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اسلام کو اس وقت جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ دہشتگردی ہے۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء میدان میں آکر دہشتگردی کو مسترد کریں۔ ڈاکٹر عبدالکریم نے اپنے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس دورے میں مختلف سطح کے وفود سے ہونی والی ملاقاتوں سے ایک بہتر لائحہ عمل اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ میں بڑی تعداد میں مسلم ممالک کے سفیروں ، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سینیٹرز محمد طلحہ محمود، مشاہد حسین سید اور اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.