بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 32 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی ،وزیراعظم مودی کا اظہا رافسوس
ہرکھنڈ ایکسپریس کو حادثہ ضلع وجے نگرم کی کونیری اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثے کے دوران ٹرین کی انجن اور 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ریلوے حکام
اتوار 22 جنوری 2017 13:10
(جاری ہے)
ایسٹ کوسٹل ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرین پٹڑیوں سے کیسے اتر گئی ۔
ایسٹ کوسٹل ریلوے کے سربراہ کے مطابق زخمیوں کو 2 قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حادثے کی معلومات پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے ٹویٹ کیا کہ وجے نگرم کے پاس ریل حادثے پر غمزدہ ہوں۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن امداد بہم پہنچا رہے ہیں۔ حادثے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ہم شریک ہیں۔ ہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ریلوے لائنز اور آلات معیاری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے رہے ہیں، نومبر 2016 میں بھی بھارت کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس سے قبل 2014 میں ریاست اتر پردیش میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ جون 2014 میں بھی ہندوستان کی شمال مغربی ریاست بہار میں مسافر ٹرین راجدھانی ایکسپریس کی 11 بوگیاں پڑی سے اترگئیں تھی جس وجہ سے کم سے کم 4 افراد ہلاک اور 8 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔بھارت میں طویل مسافت طے کرنے کے لیے ٹرین ہی سب سے اہم ذریعہ ہے تاہم ریلوے نیٹ ورک کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور اکثر ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔بھارت میں روزانہ 2 کروڑ افراد ریلوے کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاہم حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.