چمن,پوسٹیں ضلع قلعہ عبد اللہ چمن کیلئے ، ٹیسٹ پشین میں لیا جا رہا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہی,عبد الپکار خان

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)چمن شہر کے مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں اورسول سوسائٹی چمن کے رہنماوں عبد الپکار خان،عبد الرزاق ،حاجی رحمت اللہ ، بشیر خان اچکزئی ، عبد الروف ،حضرت آغا، عبد الخالق ، محمد اسلم اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ چار مہینے پہلے ایک گلوبل این جی اوز کے جانب سے ضلع قلعہ عبد اللہ چمن کے فیمیل کی 32اسامیاں ضلع قلعہ عبد اللہ کیلئے اعلا ن کی گئی تھے ان پوسٹوں پر چمن سے تعلق رکھنے والی غریب خاندانوں کی کوالیفائڈخواتین نے درخواستیں جمع کرائے تھے گزشتہ روز این ٹی ایس کی طرف سے ٹیسٹ کیلئے ایلیمنٹری کالج پشین کو رکھا گیا ہے دریں اثنا یہ بات حسرت و تعجب کی ہے کہ یہ پوسٹیں ضلع قلعہ عبد اللہ چمن کیلئے ہے اور ٹیسٹ پشین میں لیا جا رہا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے درخواستیں جمع کرانے والی خواتین میں ذیادہ تر بے سہارا اور بھائی اور والدیں کی سر فہرستی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان خواتین کو پشین جانا نا ممکن ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین کا اکیلے گھر سے نکلنے کو بہت غلط سمجھا جاتا ہے سول سو سائٹی کے اراکین نے این ٹی ایس حکام ، ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبد اللہ قیصر خان ناصر اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا این ٹی ایس سینٹر پشین کے بجائے چمن رکھا جائے اگر اس طرح نہیں ہوا تو درخواستیں جمع کرانے والی خواتین این ٹی ایس ٹیسٹ دینے سے قاصر رہے گی۔