گوجرہ میں ٹرین حادثہ قابل مذمت ہے،وفاقی وزیر ریلوے ذمہ داران کاتعین کریں،ریلوے کے خستہ حال پھاٹکوں سے متعدد حادثات میں قیمتی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے،ماضی کے منافع بخش ادارے لوٹ مار کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا بیان
پیر 23 جنوری 2017 20:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے لودھراں اور اس سے قبل خانیوال میں جاں بحق ہونے والے معصوم افرادکازخم ابھی بھرا نہیں تھا کہ گوجرہ کا حادثہ رونما ہوگیا۔
حکمرانوں کی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز کرنے کی بجائے کاغذی اقدامات اور تشہیری مہم تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ریلوے کے خستہ حال پھاٹک اور عملے کے غائب ہونے کے باعث کئی حادثات ہوچکے ہیں جن میں متعددقیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔سیاسی مداخلت نے اداروں کوتباہی کے کنارے پہنچادیاہے۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت ریلوے 27ارب روپے کے خسارے میں ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ ریلوے آمدورفت کا سستا ذریعہ ہے مگربدقسمتی سے اس کی ترقی کے لیے کسی بھی دور حکومت میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ ہوسکے۔ریلوے سے وابستہ ہزاروں افراد کامستقبل دائو پر لگ چکا ہے۔آئے روزکرپشن کی نئی داستانیںمحکمہ ریلوے میں سننے کو ملتی ہیں۔جب تک سرکاری محکموں سے کرپٹ عناصر کاقلع قمع نہیں کردیا جاتا بہتری ممکن نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے موجودہ حکمرانوںکی ترجیحات میں عوامی مسائل کاحل شامل نہیں۔عوام کو کسی قسم کاریلیف میسر نہیں۔ماضی کے منافع بخش ادارے لوٹ مار کی وجہ سے آج قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سسٹم میں اس وقت 2470آن مینڈ لیول کراسنگ ہیں۔گزشتہ تین برسوں میں ان آن مینڈلیول کراسنگ پر حادثات کے نتیجے میں80افراد جاں بحق جبکہ118زخمی ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.