بی بی سی کی جس رپورٹ پر بڑا ہنگامہ کیا گیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے،مصدق ملک
جرمن جریدے کی دستاویزات جاری تصدیق شدہ نہیں ہیں، تحریک انصاف ابھی تک کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،ترجمان وزیراعظم ہائوس تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ،عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیاہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے،دانیال عزیز
پیر 23 جنوری 2017 22:07
(جاری ہے)
عدالت نے تحریک انصاف کو کہاکہ مفروضے اور اخباری ترا شے نہیں چلیں گے ثبوت لائیں تاکہ وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی جاسکے‘ عدالت میں جو کاغذات پیش کئے گئے وہ تصدیق شدہ نہیں اور ان پر مریم نواز کے دستخط بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن جریدے کی رپورٹ کو اچھالا جارہا ہے ‘ جرمن جریدے نے جو دستاویزات جاری کی ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ تحریک انصاف تین ہفتوں سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ نیلسن اور نیسکول کی ملکیت 2006 ء میں تبدیل کی گئی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ہے‘ جو جماعت غیر ملکی فنڈنگ لیتی ہے وہ تحلیل ہوجاتی ہے۔ عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیاہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ عدالت نے بھی کہا کہ عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں ۔عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں اور اداروں پر لعن طعن کرتے ہیں‘ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر نامناسب الزام تراشی کی اور بعد میں معافی مانگنی عمران خان نے توہین عدالت سے بچنے کیلئے معافی مانگی اور بعد میں کہتے ہیں کہ ان کے وکیل نے معافی مانگی ہے ان کا اس معافی سے تعلق نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن سے استثنیٰ نہیں ملا اور وہ اب ہائیکورٹ سے اسٹے لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان نے اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ 2012 ء میں پہلی بار دو سیاسی کزنز کی جوڑی پاکستان آئی‘ پیپلزپارٹی کے دور میں عمران خان نے نعرہ دیایا کہ زرداری ہٹائو ملک بچائو ‘ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے پرانے حربے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے ایک ادارے کا پراجیکٹ ہے جرمن جریدے کی رپورٹ کوئی نہیں جرمن جریدے نے پرانی خبر کو نئی بنا کر پیش کیا ہے۔ (عابد شاہ)مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.