سی پیک منصوبہ سے ملک بھر کو فائدہ ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خواتین اور طلباء فائدہ حاصل کر رہے ہیں،ماروی میمن
منگل 24 جنوری 2017 18:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کا ملک بھر کو فائدہ حاصل ہوگا جس سے ترقی کو فروغ ملے گا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ 5.4 ملین لوگ بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور رواںسال اس کو بائیو میٹرک پر لایا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان وفاق سمیت تمام صوبوں کا کام ہے جس پر سب کو کام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت فی عورت کو سہ ماہی 4834 روپے اور سہ ماہی فی طالب علم کو 750 روپے دیئے جاتے ہیں۔ گورنر سندھ کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماروی میمن نے کہا کہ یہ ملین ڈالر سوال ہے اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جس کو چاہینگے گورنر مقرر کریں گے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مردم شماری وقت پر اور صاف شفاف طریقے سے ہوگی اور گذشتہ مردم شماری بھی (ن) لیگ نے ہی کرائی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پی ٹی آئی اور پی پی پی والے ہمارے وفاقی وزراء کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انہیں چاہیے کے وہ اپنے اپنے صوبوںمیں جا کر ترقیاتی کام کریں اور انتخابات کی تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا نام کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں کیا جائے گا تاہم اسکی بہتری کے لیے کام جاری رہے گا اور (ن) لیگ ناموں کی تبدیلی پر نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت 30 سے 115 ارب روپے مستحقوں میں دیئے جا رہے ہیں اور پہلے مستحق افراد کو وقت پر یہ وظیفہ نہیں ملتا تھا جو اب وقت پر دیا جا رہا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پارلیامینٹ میں آنا بہتر عمل ہے جس سے سیاست کو بہتری ملے گی اور جو جمہوریت کے لیے بھی بہتر ہے۔ سندھ اسیمبلی میں ہونے والا واقعہ کسی بھی صورت میںقابل قبول نہیں ہے اور اس طرح کے واقعات نہ صرف سندھ بلکہ کسی بھی جگہ ہوجاتے ہیں جن کو روکنے کے لیے اقدام اٹھانے پڑینگے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی حیدرآباد مس سمیہ ، محمد اسحاق نائیچ و دیگران بھی ماروی میمن کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.