سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سے ملحقہ شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری اور خیرپور کالج میں تعلیمی سال 2016-17ء میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

منگل 24 جنوری 2017 18:51

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ یونیورسٹی سے ملحقہ شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری اور خیرپور کالج آف ایگریکلچر انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال 2016-17ء میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 29 جنوری اتوار کو پبلک اسکول حیدرآباد میں ہوگا،جس کے لیے مکمل مطلوب کاغذات جمع کرنے والے امیدواراں کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لیے پاس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں کو پاس نہیں ملے وہ 27جنوری تک ایڈمیشنز برانچ سے پاس حاصل کریں جبکہ پاس نہ رکھنے والے امیدوارانٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہونگے۔