جنرل(ر)راحیل شریف کواراضی فوجی قوانین کے تحت الاٹ‌کی گئی

اراضی سے متعلق بحث کاٹارگٹ پاک فوج کوبدنام کرناہے،فوج کوبد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے،یہ رویہ اداروں میں موجودہ ہم آہنگی کیلیےخطرناک ہوسکتا ہے۔ترجمان پاک فوج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 جنوری 2017 20:09

جنرل(ر)راحیل شریف کواراضی فوجی قوانین کے تحت الاٹ‌کی گئی

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) : ترجمان پاک فوج نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو الاٹ کی جانیوالی زمین پرواضح کیا ہے کہ راحیل شریف کواراضی سرکاری اور فوجی قوانین کے تحت الاٹ‌کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق راحیل شریف کوفوجی قوانین کے تحت اراضی الاٹ‌کی گئی۔ الاٹمنٹ‌ پراداروں‌ میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق فوجی افسران اور جوانوں کو زمینوں کی الاٹ‌منٹ زیربحث ہے۔ بحث کامقصد ریاستی اداروں میں‌غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔فوج کی کردار کشی کیلئے معاملے پربحث کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کوبد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے۔یہ رویہ اسوقت موجود اداروں میں موجودہ ہم آہنگی کیلیےخطرناک ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اراضی سے متعلق بحث کاٹارگٹ پاک فوج کوبدنام کرناہے۔

متعلقہ عنوان :