سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 11:25

سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل نے جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغاز میں ہی وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے دالت نے استدعا کی جائیداد کی تفصیلات کے تحائف سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کے لیے پیر تک کی مہلت دی جائے۔

جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ تمام تفصیلات اور دستاویزات موجود ہیں پیش کر دی جائیں گی ۔ آج کی سماعت میں شاہد حامد نے اسحاق ڈار سے متعلق بھی دلائل کا آغاز کیا جس کے بعد سماعت کو پیر کی صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :