جب تک دین بکتارہےگادہشتگردی ختم نہیں ہوگی،خواجہ آصف
ملک میں80فیصد دہشتگردی ختم کردی،دہشتگردی ختم کرنے پرپاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں،رواں سال کے آخرتک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،پاناماکیس میں عدالتوں میں سرخروہونگے۔وفاقی وزیرپانی وبجلی کا ورکرزکنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 16:44
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ جب تک دین بکتارہے گا دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،ہماری حکومت نے 80فیصد دہشتگردی ختم کردی،دہشتگردی کاخاتمہ کرنے پرپاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں،رواں سال کے آخرتل لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،پاناماکیس میں عدالتوں میں سرخروہونگے۔انہوں نے آج سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے جس طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کیلئے بھرپور ٹائم دیا۔
اگرماضی میں 30فیصد بھی توجہ دی جاتی تولوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی۔رواں سال کے آخرتک ملک میں اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ہماری ناکامیوں کی خبریں چلانے والے آج خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیامیں ایسے لوگوں کونہیں ہوناچاہیے کہ جومذہبی تفرقوں کوہوادیتے۔(جاری ہے)
وہ سمجھتے ہیں کہ ملک جائے پہاڑمیں ہماری ریٹنگ بڑھنی چاہیے۔اس کے برعکس میڈیا میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جوفرقہ واریت کے خاتمے کی بات کریں۔
میڈیا اہم کرداراداکرسکتاہے۔جب تک میرااور آپ کادین بکتارہے گاتب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ہمارامذہب محبت،رواداری اور برداشت کامذہب ہے۔لیکن مذہب کے نام پرکاروبار کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہہمارے مخالفین نے ہرقدم پررکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ماضی میں ہرروزکہیں نہ کہیں دھماکاہوتاتھا۔کراچی سے خیبرتک دہشتگردوں کاراج تھا۔لیکن ہم نے 80فیصد دہشتگردی ختم کردی۔ بہادرفوج کودہشتگردی ختم کرنے پرمیں سلام پیش کرتاہوں۔یہ دلیرانہ فیصلے نوازشریف نے کیے ہیں۔ماضی میں بھی کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد نوازشریف نے اپنی 3نسلوں کاحساب دیاہے کسی میں جرات نہیں ہے۔جس وقت لوگوں کونوکریوں سے نکالاجارہاتھا تب میرے قائد کاکاروباراتناتھا کہ 10ہزارگھروں کی روٹی ان کے کاروبارسے چلتی تھی۔پاناماکیس میں ہم دنیا کی عدالتوں میں سرخروہونگے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.