جیکب آباد، احمد میاں سومرو محلہ کے مکینوں کا گندگی اور روڈ تعمیر نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،ٹائر نذر آتش
ہفتہ 28 جنوری 2017 20:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے احمد میاں سومرو محلہ کے مکینوں نے گندگی اور روڈ کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس رمیز راجہ ، عباس علی، عبدالقیوم اور دیگر کی قیادت میںنکال کر مارچ کیا اور اور انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی اور ٹائر نذر آتش کئے جس کے باعث روڈ بلاک ہوگیا، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ بارش کے بعد علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے مگر انتظامیہ غائب ہے انہوں نے کہا کہ گندگی کے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں، مظاہرین نے کہا کہ احمد میاں سومرو روڈ کی تعمیر میں بھی تاخیر کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں صفائی کرائی جائے اور روڈ تعمیر کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بانو بازار محلہ میں بھی نکاسی آب کا پانی روڈ پر تلاب کی صورت میں جمع ہوگیا ہے جس کے باعث خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صفائی کرائی جائے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.