ویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل ہونے والے اختیارات کا بھرپور استعمال کرکے بلوچستان کو معاشی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
ہفتہ 28 جنوری 2017 23:01
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کا پختہ یقین ہے کہ جب تک بلوچستان کے وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار نہیں لایا جاتا ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اب تک اپنے بے پناہ قدرتی وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال میں نہیں لاسکے ہیں اگر ماضی میں اس جانب توجہ دی جاتی اور موثر پالیسی مرتب کرکے صحیح اور جرات مندانہ فیصلے کئے جاتے تو آج صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معدنی ، زرعی، سمندری اور توانائی کے موجود وسائل کو ٹھیک طریقے سے ترقی دیں تو صوبے کے ہر خاندان کو 20سے 25ہزار روپے ماہانہ دے سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غربت ہمارا مقدر نہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں قدرتی وسائل کی صورت میں بے پناہ دولت دی جس کا ستعمال نہ کیا جانا کفران نعمت سے کم نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم میں اتنی جرأت اور فیصلہ سازی کی قوت ہے کہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے وسائل کو صوبے کے مفاد کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے سیندک منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جاندار اور اصولی موقف کو تسلیم کرکے وفاقی حکومت نے اکتوبر2017سے سیندک کا اختیار صوبے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، اس منصوبے کو بلوچستان کیلئے زیادہ فائدہ مند بنانے کے ساتھ اس میں کام کرنے والے مقامی لوگوں کے روزگار کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی نے اپنے قیام کی قلیل مدت میں سروس ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے محاصل صوبائی خزانے میں جمع کروائے اتھارٹی کو مزید فعال بناکر اس کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت دستیاب فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وسائل کی ترقی کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.